سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ کتنے ہزار سستا ہو گیا؟

عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے اثرات، پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا

Uploading: 1858560 of 2611424 bytes uploaded.

کراچی
| ویب ڈیسک

May 06, 2026

کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث
پاکستان میں بھی سونا نمایاں حد تک سستا ہو گیا ہے۔

بین
الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 555
ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، جس کے اثرات براہِ راست مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی
دیکھنے میں آئے ہیں۔

مقامی
سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد
نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1
ہزار 801 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری
جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس
چاندی 65 سینٹس سستی ہو کر 73 ڈالر 65 سینٹس پر آ گئی، جبکہ پاکستان میں فی تولہ
چاندی 65 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 849 روپے اور 10 گرام چاندی 55 روپے کمی کے بعد 6
ہزار 729 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین
کے مطابق عالمی سطح پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ڈالر کی
مضبوطی کے باعث سونے کی طلب میں عارضی کمی آئی ہے، جس سے قیمتوں پر دباؤ پڑا ہے۔

تاہم
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قلیل مدتی کمی کے باوجود طویل مدت میں سونا بدستور ایک
محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے اور مستقبل میں قیمتوں میں دوبارہ اضافہ متوقع
ہے۔

شہر فی گرام قیمت فی تولہ قیمت
کراچی 40,939 روپے 4,77,500 روپے
لاہور 40,939 روپے 4,77,500 روپے
اسلام آباد 40,939 روپے 4,77,500 روپے
راولپنڈی 40,939 روپے 4,77,500 روپے
پشاور 40,939 روپے 4,77,500 روپے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں