فلم ’پیڈی‘: رام چرن اور جھانوی کپور کا بھاری معاوضہ منظرِ عام پر، باکس آفس پر تہلکہ!

ممبئی (ویب ڈیسک) 10 جون 2026

بلاک بسٹر فلم ’پیڈی‘ (Paddi) اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور ریلیز کے ابتدائی پانچ دنوں میں ہی اس نے باکس آفس پر 250 سے 300 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے فلمی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ فلم کی کامیابی کے ساتھ ساتھ اب مرکزی اداکاروں کے معاوضے (Fees) سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں، جس نے مداحوں کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم کے مرکزی کردار اور جنوبی ہند کے سپر اسٹار رام چرن نے اس پروجیکٹ کے لیے مبینہ طور پر 60 سے 70 کروڑ روپے کے درمیان خطیر رقم وصول کی ہے۔ جبکہ فلم کی ہیروئن جھانوی کپور، جنہوں نے ’اچیاما‘ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، مبینہ طور پر اس فلم کے لیے 5 سے 6 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔ رام چرن کا معاوضہ ان کی عالمی مقبولیت اور اسٹار پاور کو دیکھتے ہوئے غیر معمولی نہیں، تاہم جھانوی کپور کی فیس بھی ان کے بڑھتے ہوئے قد کا ٹھوس ثبوت ہے۔

جھانوی کپور کی مبینہ چیٹ اور تنازعات،فلم کی کامیابی کے دوران جھانوی کپور سے منسوب کچھ مبینہ چیٹ اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے ہیں۔ ان اسکرین شاٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے شوٹنگ کے دوران کچھ بولڈ مناظر اور کیمرہ اینگلز پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا اور پروڈکشن ٹیم سے مخصوص فریمنگ سے گریز کرنے کی درخواست کی تھی۔یہ بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان جذباتی لمحات اور کیمرہ اینگلز کے تنازعات کے دوران رام چرن نے ایک ساتھی اداکار کے طور پر جھانوی کپور کی حمایت کی اور پروڈکشن ٹیم سے ان کی درخواستوں پر نظر ثانی کرنے کا کہا۔ اگرچہ ان چیٹس کی نہ تو اداکارہ اور نہ ہی فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید کی گئی ہے، لیکن یہ موضوع سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔بہرحال، معاوضوں کی یہ تفصیلات اور فلم کی باکس آفس پر شاندار کارکردگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ’پیڈی‘ آنے والے دنوں میں کئی نئے ریکارڈز قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں